ڈیرہ غازی خان (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت ڈیرہ غازی خان میں دھی رانی پروگرام کے تحت 150 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تین خصوصی جوڑے بھی شامل تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر نوبہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کا سلامی کارڈ پیش کیا گیا۔ تقریب میں روایتی سرائیکی جھومر، مہندی اور ثقافتی سٹالز نے خوشیوں کے رنگ مزید نمایاں کر دیے۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بیٹیوں کے لیے ماں جیسی شفقت اور سرپرستی کا عملی اظہار ہے۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب ان کے لیے ایک ماں کی طرح کھڑی ہیں۔ پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 10 ہزار بیٹیوں کی شادیاں کرائی جا چکی ہیں۔










