تلہ گنگ ضلع بنانے کا اعلان، ڈی سی، ڈی پی او کا انٹرویو مکمل، تلہ گنگ کو 2 ارب روپے بھی مل گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تلہ گنگ کو کل سے ضلع بنانے کا اعلان کر دیاہے ۔ تلہ گنگ میں ڈپٹی کشنر اور ڈی پی او بھی آجائے گا، ڈی سی، ڈی پی او کا انٹرویو کرکے آئی ہوں، تلہ گنگ کو2ارب روپے بھیج رہی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہاہے کہ ایک وعدہ ہوا تھا جھوٹے وعدوں کی طرح کہ تلہ گنگ کو ضلع بنائیں گے،جھوٹے وعدے کرنے والے پیچھے رہ گئے، جھوٹے وعدے کرنے والوں کو تاریخ نے ملیامیٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال و اوکاڑہ میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن؛ بی آئی ایس پی مستحقین سے کٹوتی اور دبئی ملازمت کے نام پر فراڈ کے دو مقدمات درج، ایک ملزم گرفتار

مریم نواز نے کہا کہ تلہ گنگ میں 300کلومیٹر سڑک بنی ہے، اتنا خوبصورت تلہ گنگ پہلے کبھی نہیں دیکھا، نوازشریف کی بیٹی نے آپ کی خدمت کی ہے، تلہ گنگ میں پانی کا بہت مسئلہ ہے، ٹمن ڈیم کو مکمل کیا، دیگر ڈیم بھی بنادوں گی، 2سال میں تلہ گنگ کی تقدیر اور بھی بدلے گی، تلہ گنگ والوں کی تقدیر بدل کر جاؤں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے