کم عمر لڑکی کی رضامندی سےشادی بھی اسے شوہر کے ساتھ رہنے کا قانونی حق نہیں دیتی،کم عمر شادی کرنے والی لڑکیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نےکم عمر شادی کرنے والی لڑکیوں کودارالامان بھیجنے کےمجسٹریٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مجسٹریٹ قانونی اختیار کے بغیرمحض بیان ریکارڈ کرکے کسی لڑکی کو دارالامان نہیں بھیج سکتا۔

عدالت نے واضح کیاکہ کم عمر لڑکی کی رضامندی سےشادی بھی اسے شوہر کے ساتھ رہنے کا قانونی حق نہیں دیتی،جبکہ 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ رہائش قانون کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی ، بے زبان جانور کو زخمی کرنے کے واقعہ پر پولیس کا فوری ایکشن، ملزم گرفتار

فیصلے میں کہاگیاکہ لڑکی کی مرضی ہی اس کی رہائش اور تحویل کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکتی، بلکہ اس کے تحفظ، تعلیم اور بہترین مفاد کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

عدالت نے دونوں لڑکیوں کو آئندہ سماعت تک دارالامان میں رکھنے کا عبوری حکم دیتے ہوئے سیشن جج ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں لڑکیوں سے الگ الگ ملاقات کریں اور ان کی عمر، تحفظ اور رہائش کے متبادل انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کریں،عدالت نے واضح کیا کہ فی الحال لڑکیوں کو رہا کرنے یا کسی کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دیاگیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے