ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت شالیمار ٹاؤن کی ریونیو ریکوری اور کارکردگی کا جائزہ اجلاس، نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت

لاہور(پنجاب پوسٹ)منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت شالیمار ٹاؤن کی ریونیو ریکوری اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باغبانپورہ، مغلپورہ، گجّرپورہ اور شادباغ سب ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے ریونیو ریکوری کا ہدف سو فیصد یقینی بنانے کے لیے خصوصی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

اجلاس میں ڈی ایم ڈیز، ڈائریکٹرز، متعلقہ ایکسینز، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ بل ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ریونیو اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں نادہندگان کی نشاندہی کے لیے وارڈ وائز سروے اور ریکوری مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ ادارے کے مالی استحکام کے لیے سو فیصد ریونیو ریکوری کا ہدف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

ایم ڈی واسا نے بہتر عوامی سروس ڈلیوری کے لیے فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شکایات کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے