رائیونڈ عالمی اجتماع میں 109 ممالک کے زائرین شریک، ڈی سی لاہور کا اجتماع گاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رائیونڈ عالمی اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور زائرین کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف، اے سی سٹی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان اور ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اجتماع کے منتظمین نے ڈی سی لاہور کو دعا، ٹریفک اور صفائی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی اجتماع میں 109 ممالک سے زائرین شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے وفد سے خطاب

ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات، پارکنگ، ٹریفک اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اختتامی دعا کے موقع پر ٹریفک اور سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

ڈی سی لاہور کے مطابق زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تمام متعلقہ محکمے انتظامات کے لیے متحرک ہیں۔ اجتماع کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جو 12 نومبر سے شروع ہوگا۔


Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے