لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اج چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کریں گی۔
پنجاب میں پہلی پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 25 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026میں 20 ممالک کے 250 پائلٹس شرکت کریں گے۔سالٹ رینج کی فضاؤں میں 6 براعظموں کے پائلٹس پیرا گلائڈنگ فن کا مظاہرہ کریں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو ایڈونچر ٹورازم کا عالمی مرکز بنائیں گے۔ سالٹ رینج کی پرشکوہ و بلند چوٹیوں سے لے کر ہمارے سرسبز میدانوں اور لازوال ثقافتی ورثے تک تحیر کی دنیا آباد ہے۔ پنجاب کی دلکش خوبصورتی دنیا بھر کے سیاحوں کو سحر زدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایڈونچر ٹورازم، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے نئے افق وا ہورہے ہیں۔ پنجاب کے غیر معمولی جذبے کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے پیرا گلائڈرز کو دعوت دیتے ہو غیر معمولی ایڈونچر سے پنجاب کو دریافت کرنے کاتجربہ کریں۔ مریم نواز شریف کی پیرا گلائڈرز کو دعوت










