لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین روز کی توسیع، پانچ یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی برقرار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں دفعہ 144 کے نافذ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دفعہ 144 کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

WhatsApp Image 2026 11 27 at 11.53.47 AM

پابندی 26 نومبر سے 29 نومبر تک تین روز کے لیے مزید نافذ رہے گی،عوامی امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی،ضلع لاہور میں پانچ یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی ہو گی۔

غیر قانونی اجتماع پر اکسانے کی کارروائی پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ شادی بیاہ، نماز جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی میں صحافیوں کے جسمانی و ذہنی تحفظ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، ڈیجیٹل و لیگل مسائل پر گفتگو

ڈی سی لاہور نے کہا سرکاری و نیم سرکاری فرائض اور عدالتی کارروائی پابندی سے مستثنیٰ قرار،امن و امان اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔حساس سیکیورٹی اطلاعات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور علی اعجاز نے کہا کہ تین روزہ پابندی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، ضلع لاہور میں امن و عامہ کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

شہری دفعہ 144 کی پابندی پر انتظامیہ سے تعاون کریں۔


Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے