صوبوں کے قیام کا اختیار سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پاس ہے، ریفرنڈم کا اصل اختیار عوام کے پاس ہے: ملک محمد احمد خان

لاہور(پنجاب پوسٹ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام کا اختیار سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پاس ہے، جبکہ ریفرنڈم کے معاملے پر اصل اختیار عوام کو حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر ان کا مؤقف بالکل واضح ہے اور پارلیمان کو باہمی مشاورت سے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کا معاملہ بالکل واضح ہے اور یہ عوام کی مرضی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے 60 ممالک میں اہم فیصلوں کے لیے ریفرنڈم کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام خود کوئی فیصلہ کر رہی ہو تو پارلیمان پیچھے رہ جاتی ہے، تاہم اگر پارلیمان باہمی مشاورت سے صوبوں کا معاملہ حل کر لے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر صوبائی نمائندوں کو بھی احتیاط سے بات کرنی چاہیے، اور اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر مثبت انداز میں بات ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم کی تجویز اہمیت کی حامل ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات کا حل نکالنا چاہیے۔

سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم کی بات کرتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) واک آؤٹ کر جاتی ہے۔ آئین کی تشریح کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے آئین کے تحت رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے اور ابھی واضح نہیں کہ حکومت نے کس تناظر میں یہ اقدام کیا۔

بنگلہ دیش کے اسپیکر کی پروفائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسے پڑھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش کے اسپیکر اپنی فٹ بال ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے