لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سکھ یاتریوں کے استقبال، قیام و طعام، سیکیورٹی اور آمدورفت کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تیاریاں، بھارتی سکھ یاتری 22 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے
تقریبات میں دنیا بھر اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں؛ سندھ سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے آمد سمیت بھارت سے بھی ہزاروں یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 40 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بابا گرونانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سکھ یاتریوں کے استقبال کرتے ہوئے کہناہےکہ پاکستان بالخصوص پنجاب امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے،سکھ برادری کو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنا ذمہ داری،بابا گرو نانک امن، محبت اور بھائی چارے کے علمبردار ہیں، سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال پاکستان کی مذہبی رواداری اور مہمان نوازی کا مظہر ہے،تمام مذاہب کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات، سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی اور مہمان نوازی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل













