ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، 1 ارب روپے کا فراڈ کرنے والا نجی کمپنی کا ڈائریکٹر کیسے پکڑا گیا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے ایک ارب روپے کے بینک ڈیفالٹ کا ملزم اور حوالہ ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک ارب روپے کے بینک ڈیفالٹ پر نجی کمپنی کے ڈائریکٹر رانا شہریار گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم رانا شہریار ایم ایس اشرف پولی پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایم ایس سمیرا فلور ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ڈائریکٹر ہے۔نجی بینک کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 119، 120 اور 121/2026 درج کی گئیں۔

WhatsApp Image 2026 11 22 at 4.35.39 PM

دوسری کاروائی میں لاہور کے لنڈا بازار میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے سیٹ اپ پر چھاپہ مارتے ہوئے دو ملزمان شیر محمد اور دولت خان گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے 83 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ دونوں کاروائیوں میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے