لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے ان پر تبصرے کر رہا ہے، تاہم جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف بات کی تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈھائی سال سے مذکورہ وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن کاروباری شخصیات پر تنقید کی جا رہی ہے، وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں۔ ان کے مطابق یہ کاروباری شخصیات وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار رہ چکی ہیں اور پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات میں کیا باتیں ہوئیں ، محسن نقوی نے وزیراعظم کو سب احوال بتا دیا
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر الیکشن میں پارٹی فنڈ کے نام پر ان سے اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟













