انڈونیشیا : 20ویں ایشین شن کیوکشن کراٹے چیمپئن، پاکستانی کراٹے ٹیم نے 4 میڈلز جیت لئے

بالی ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی کراٹے ٹیم نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں 20ویں ایشین شن کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں چار میڈلز جیت لیے۔ قومی کھلاڑیوں نے ایک سلور اور تین برانز میڈلز جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں جاری 20ویں ایشین شن کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کراٹے اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 22 at 4.40.23 PM 2

دو روزہ ایونٹ میں 30 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت مقابلوں میں ایک سلور اور تین برانز پوزیشنز حاصل کیں۔ لائبہ رب نواز نے 65 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔

یہ بھی پڑھیں : ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ، ساہیوال کے حذیفہ ارشدکی بھارت کو شکست، کمشنر،ایڈیشنل کمشنر کی مبارکباد

مردوں کے مقابلوں میں محمد عدیل راجہ نے 80، محمد بن کاشف نے 90 جبکہ محمد ہاشم پاشا نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔ عبداللہ منیر، وقاص راجہ اور جویریہ اورنگ زیب نے بھی ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 22 at 4.40.20 PM 1

پاکستانی ٹیم شیہان محمد ارشد جان کی قیادت میں ایونٹ میں شریک ہوئی، جبکہ سینسی محمد اشتیاق مغل نے کوچ کے فرائض انجام دیے۔

WhatsApp Image 2026 11 22 at 4.40.19 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے