گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے محمد پورہ میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزمان حمزہ اور حارث کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان مقتولین کے محلہ دار اور آپس میں سگے بھائی ہیں۔
ذرائع کے مطابق
ذرائع کے مطابق ایک ملزم چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا جبکہ دوسرے نے اس کی مدد کی۔ گھر میں پہچانے جانے اور مزاحمت پر ماں بیٹی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور موبائل فون، زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلو معاشی مجبوری واردات کی وجہ بنی۔سی سی ڈی نے مقامی عدالت سے دونوں ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔












