لاہور ( پنجاب پوسٹ ) صوبائی دارلحکومت میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، رواں سال کے دوران جیب تراشوں نے 18 ہزار 58 شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل سٹی فور ٹی ٹو نے پولیس ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 3 ہزار 990 وارداتوں کے ساتھ سرِفہرست رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3 ہزار 422 مقدمات درج کیے گئے۔
کینٹ ڈویژن جیب تراشی کے 3 ہزار 339 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح صدر ڈویژن میں 3 ہزار 189، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 346 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کی ایک ہزار 772 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر کے تمام ڈویژنز میں جیب تراشی کے مجموعی طور پر 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں چور ،جیب کترے،رہزن اور واردتیے سب کا ریکارڈ رکھا جائے گا ، شہر میں پولیس جرائم کو قابو کرنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کر رہی ہے؟













