بابا گورنانک کا یوم پیدائش ، سکھ یاتری لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حسن ابدال اور کرتار پور کا دورہ کریں گے، بلال صدیق کمیانہ

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لیے لاہور پولیس ہائی الرٹ ہو گئی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ افسران کو سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ننکانہ صاحب،بابا گورونانک کا 557 واں جنم دن ، 25 ہزار یاتریوں کی آمد متوقع ، پاکستان کے کن علاقوں سے یاتری آئیں گے ؟

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سکھ یاتری لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حسن ابدال اور کرتار پور کا دورہ کریں گے۔ سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں اور فوکل پرسنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

images 2 3

انہوں نے ہدایت کی کہ مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس جرائم کی روک تھام کے ساتھ مذہبی اقلیتوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے