بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات، سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی اور مہمان نوازی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں دنیا بھر سے ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سیکیورٹی اور بہترین مہمان نوازی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سمیت اعلیٰ حکام نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 6.24.15 PM 1

صوبائی وزراء کے ہمراہ ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کمشنر لاہور محمد جہانزیب اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر رعنا حمید اور ڈی پی او ارسلان زاہد نے سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، رہائش، آمدورفت اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 6.24.16 PM 1

حکام کو بتایا گیا کہ امریکہ، کینیڈا، بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا اور یاتریوں کی آمد، قیام، عبادت اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 557 واں جنم دن، 3000 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری، پاکستان میں استقبال کے لیے کیا حیران کن انتظامات کیے گئے ہیں؟

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ تقریبات کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی فول پروف سیکیورٹی اور بہترین مہمان نوازی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، سکھ یاتری پاکستان سے امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے