مریدکے ، سکول جاتے ہوئے راستے میں غلاظت کے ڈھیر ، سکول کی بچیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے نام خط لکھ دیا

مریدکے ( پنجاب پوسٹ ) مریدکے میں انڈر پاس میں غلاظت کے ڈھیر ، تعفن سے بچے بیمار ہونے لگے ۔ روزانہ انڈر پاس سے گزر کر سکول جانا ننھی بچیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ۔ ستھرا پنجاب اور دیگر اداروں کو نشاندہی کے باوجود صفائی نہ ہونے پر ننھی بچیوں نے اے سی کے نام خط لکھ دیا۔

بچیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے انکل!ہمارا سکول روڑ کے دوسری طرف ہے۔روزانہ انڈر پاس استعمال کر کے سکول جانا ہماری مجبوری ہے ۔مگر یہاں گندگی بدبو اور اندھیرا ہے۔ بچیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پڑھایا جاتا ہے صفائی نصف ایمان ہے۔ہمیں یہاں صفائی کی ضرورت ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 22 at 4.53.59 PM

خط میں بچیوں نے سوالات کئے کہ پیارے انکل !کیا آپ کے لیے بھی یہ مشکل کام ہے ؟کیا صفائی نہیں ہو سکتی ؟کیا یہاں روشنی نہیں ہو گی ؟کیا ہم یہاں سے کبھی نہیں گزر سکیں گے؟روڑ سے گزرتے ہمیں بہت ڈر لگتا ہے ۔کہیں حادثہ نہ ہو جائے۔

ایک بچی نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ انکل!شہری نہ سہی، مجھے اپنی بیٹی سمجھ کر
میرے لیے انڈر پاس اچھا کر دیں۔جس طرح آپ اچھے ہیں۔امید ہے آپ انڈر پاس بھی ایسا بنا دیں گے۔۔

https://x.com/PunjabPostpk/status/2124474131726905803?a=Yt9bXdBsbSDWrp9AnG8&s=20

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے