اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کیوں نہیں لی؟ با اثر افراد کا محنت کش پر تشدد، ایف آئی آر درج، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

ہارون آباد (پنجاب پوسٹ) نواحی گاؤں چک 26 تھری آر میں مبینہ طور پر 7 افراد نے مقدمہ درج کروانے کی درخواست واپس نہ لینے پر محنت کش وریام کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور خواتین و بچوں کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 5.16.57 PM

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے اور تشدد کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ محنت کش کو مبینہ طور پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ متاثرہ خاندان نے ڈی پی او بہاولنگر سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 5.16.57 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے