لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے منڈی بہاؤالدین کے تہرے قتل کیس میں پھانسی پانے والے چار ملزمان کو بری کر دیا۔عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔مجرمان کی جانب سے ایڈووکیٹ ردا نور اور وجاہت علی نیازی نے دلائل دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرے کی آڑ میں ڈنکی کا کاروبار، ایف آئی اے نے ملتان ائیرپورٹ سے دو مسافر کیسے پکڑے؟
فیصلہ
ملزمان کے خلاف 28 مارچ 2021 کو ضلع منڈی بہاوالدین میں تہرے قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ملزمان پر منیر احمد،فرہاد منیر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔ماتحت عدالت نے تہرے قتل میں ملرم ظہیر عباس،بنیامین،عبد الرؤف اور اشرف عرف بگا کو سزائے موت کا حکم سنایا۔
ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاوالدین نے 5 ستمبر 2023 کو تینوں ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی۔عدالت نے 8 شریک ملزمان کو بری کر دیا تھا۔پولیس کو واقع کی اطلاع تاخیر سے دینے کی کوئی معقول وجہ نہیں بتائی گئی۔عینی شاہدین کے بیانات میں تضادات نے مقدمے کی کہانی مشکوک بنا دی۔
ملزمان کے خلاف اسلحہ برآمدگی بھی قابل اعتبار قرار نہیں دی جا سکتی۔چاروں ملزمان کے نام ابتدائی ایف آئی آر میں شامل نہیں تھے بعد ازاں ضمنی میں نامزد کیا گیا۔استغاثہ اپنا مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ملزمان ظہیر عباس، بنیامین، محمد اشرف عرف بگا اور عبدالروف کی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں۔مجرمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اگر کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو۔










