لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد کو گرفتار کر لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) اقبال ٹاؤن پولیس نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد کو گرفتار کر لیا۔بچے کی والدہ نے تھانہ حاضر آ کر درخواست دی اس کا بیٹا جواد نجی سکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔جسے سکول کے استاد ابوبکر نے تھپڑ مارے۔ درخواست گزار کے مطابق استاد پہلے بھی بچے کو مارتا تھا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 5.06.45 PM

اس بارے میں انتظامیہ کو پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے استاد ابوبکر سے انکوائری کی، جس نے بچے کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔اقبال ٹاؤن پولیس نے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے استاد کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 3.43.25 PM

بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے