گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی سے مبینہ تعلقات کے شبہ پر ساتھی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

گجرات (پنجاب پوسٹ) پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں چار سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ قیادت جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر مبشر نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری محمد ندیم ولد محمد اکرم، سکنہ النبی کالونی کو گرفتار کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 11.54.55 AM 1

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول محمود حسین دونوں ٹرک ڈرائیور تھے اور ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کی رنجش پر اس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے محمود حسین کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چار سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا، تاہم جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

۱

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانا گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے