محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات، ملکی صورتحال اور امن و امان پر تبادلۂ خیال

لاہور (پنجاب پوسٹ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش مختلف چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیرداخلہ اور امیر جماعت اسلامی نے اتفاق کیا کہ آئندہ بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ قومی معاملات پر ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ مشترکہ کوششوں کے بغیر ان مسائل کا حل ممکن نہیں۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ مہنگائی اور معاشی مشکلات نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے