پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس: بابراعظم اور شاہین آفریدی سمیت کئی نام شامل، 38 نوجوانوں کو بھی کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مرد کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ نے مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے ہیں۔ فہرست میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی جیسے نامور کرکٹرز کے ساتھ ساتھ نوجوان ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ یہ کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔

اعلان کردہ کنٹریکٹس کے مطابق بابراعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل دونوں کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔

ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

پی سی بی نے مستقبل کے قومی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی شامل کیا ہے۔ اس کیٹیگری میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے