شیخوپورہ سکیورٹی برانچ کی نشاندہی پر پتنگ سازی کے منی کارخانے پر چھاپہ، بھاری تعداد میں پتنگیں برآمد،2 ملزمان گرفتار

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) شیخوپورہ پتنگ سازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، سکیورٹی برانچ محمد فریاد کی نشاندہی پر بھکھی روڈ آرائیاں والی پلی کے قریب پتنگیں تیار کرنے والے منی کارخانے پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں پتنگیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ پتنگ سازی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 12.22.50 PM

پولیس ذرائع کے مطابق پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نوید ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سکیورٹی برانچ کی نشاندہی پر بھکھی روڈ آرائیاں والی پلی کے قریب پتنگیں تیار کرنے والے منی کارخانے پر چھاپہ مارا

یہ بھی پڑھیں:گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی سے مبینہ تعلقات کے شبہ پر ساتھی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں تیار شدہ پتنگیں برآمد کرکے پتنگ سازی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا،ایس ایچ او تھانہ آئے ڈوثزن نوید ڈوگر نے کہا کہ پتنگ بازی، پتنگ سازی اور خطرناک ڈور کے استعمال کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 12.22.50 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے