پاکپتن (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ڈرگ فری پنجاب پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکپتن پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
سرکل عارف والا کے تھانہ قبولہ پولیس نے 43 ای بی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروشوں مسرت بی بی اور ساجد کو گرفتار کر لیا۔دوران تلاشی گرفتار ملزم ساجد سے 2500 گرام جبکہ مسرت بی بی سے 2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کا مؤقف
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں قبولہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھلوال: پولیس کی کارروائی، مبینہ منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 250 گرام چرس برآمد

ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ
ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا ہے کہ ضلع سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔










