ایف آئی اے لاہور زون کا غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاہور میں 3 غیر قانونی فیول اسٹیشنز بند، 4 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے لاہور زون کا غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں لاہور میں 3 غیر قانونی فیول اسٹیشنز بند کر دئیے اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے غیر قانونی فیول اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 3.16.26 PM 1

چھاپہ مار ٹیم نے 3 فیول اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔کاروائی کے دوران گل حسن فیولنگ اسٹیشن، اسٹار آٹوز فلنگ اسٹیشن اور ملک پیٹرولیم کو چیک کیا گیا۔تینوں فیول اسٹیشنز پر Explosive Department کی جانب سے K- Form کے بغیر پیٹرول فروخت کیا جا رہا تھا۔

ایف آئی اے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان محمد عمر، محمد وسیم اقبال، ملک محمد اعجاز اور محمد ظہور کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر تینوں فیول اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔کاروائی OGRA Ordinance کے تحت عمل میں لائی گئی۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 3.16.25 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے