لاہور(پنجاب پوسٹ) رقم کی غلط ٹرانسفر خاتون کے لیے اذیت بن گئی،خاتون نے کھلی کچہری میں ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا تو پولیس نے نامزد ملزم عمران کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔
خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 5182/26 بجرم 354 تعزیرات پاکستان میں درج کی گئی۔ غلطی سے رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد ملزم عمران مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کرنے لگا۔ ملزم پر خاتون کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے اور دوستی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد ہے۔
ملزم پر خاتون کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر فیس بک اور مختلف کمنٹس میں خاتون کا موبائل نمبر شیئر کیا۔سوشل میڈیا پر موبائل نمبر شیئر کرکے خاتون کو مزید ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی










