قصور، کھیر میں چھپکلی گرنے سے اموات کا ڈراپ سین ، سگی بیٹی نے ماں،باپ اور 3 بھائیوں کو قتل کیا ، ملزمہ کیسے پکڑی گئی ؟

قصور (پنجاب پوسٹ) قصور میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ ہائی پروفائل کیس میں بیٹی سمیت 4 نامزد افراد کے خلاف سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم علی نے متوفی قاسم کے بیٹے سے ع غ کی کوشش کی یہ واقعہ 2022 میں پیش ایا۔ معاملہ تھانے اور پنچایت کے بعد معافی پر ختم ہوا جس کا علی کو رنج تھا۔ ملزم نے اپنا بدلہ لینے کے لیے قاسم کی بیٹی فاطمہ کو ورغلا کر ساتھ ملایا۔

مقدمہ فیملی کے سربراہ قاسم علی کے بھائی اللہ دتہ کی مدعیت میں اسکی سگی بھتجی فاطمہ دختر قاسم سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ کنگن پور میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رشوت طلبی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار، حوالات منتقل

22 اکتوبر 2026 کی صبح ملزمہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھیر میں ملا کر والدین اور 4 بھائیوں کو کھلا دیں۔ جنرل ہسپتال لاہور میں دورانِ علاج والد فاطمہ کا والد قاسم علی، والدہ حسنہ بی بی اور تین بھائی (ناظم، آصف اور عمران) دم توڑ گئے، جبکہ ایک بھائی شوکت علی معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔ مقدمہ میں دو مزید ملزمان لیاقت اور طفیل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ طفیل اور لیاقت باپ بیٹا ہیں۔ جن تین بھائیوں کی جان گئی ان میں عمران بھی شامل ہے جس سے 2022 میں و غ کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ کو حادثہ قرار دیا گیا تھا تاہم ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھپکلی کی ایسی کوئی قسم پائی ہی نہیں جاتی کہ جس کے کھانے میں گرنے سے کھانا زہریلا ہو اور لوگوں کی اموات ہو جائیں۔ جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا تھا اور چار لوگوں کے جسمانی نمونے فرانزک کے لیے بھی بھجوائے گئے تھے۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 11.17.59 AM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے