ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) بابا گرونانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں بہترین صفائی کے انتظامات جاری ہیں۔ ستھرا پنجاب ننکانہ صاحب کی آپریشن ٹیمیں شاندار صفائی انتظامات یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید صفائی انتظامات کا جائزہ لینے خود ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔انہوں نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سردار سرجیت سنگھ کنول، صدر سکھ بھی ان پاکستان سیوا سوسائٹی کے ہمراہ موجود تھے۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب ننکانہ صاحب احسن ممتاز نے ڈی جی عمر جاوید کو صفائی انتظامات کے بارے میں بریفننگ دی۔ ڈی جی عمر جاوید نے سکھ یاتریوں کی آمد کے پیشِ نظر صفائی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت بھی کی۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی نے متعلقہ افسران اور صفائی ٹیموں کو گوردوارہ میں صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ تقریبات کے دوران 200 صفائی ورکرز، 15 لوڈر رکشے، 2 واشرز اور 50 نئے ویسٹ ڈرمز تعینات ہیں۔

گوردوارے کی مکمل واشنگ اور تینوں شفٹوں میں صفائی و پانی کا چھڑکاؤ جاری رہے گااحمد شاہ روڈ، منگتا والا روڈ، مانا والا روڈ اور شاہین چوک سمیت اہم شاہراہوں کی واشنگ پر بھی صفائی عملہ تعینات رہے گا۔
ڈی جی عمر جاوید نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو جنم دن تقریبات کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔














