پتوکی: پولیس کی بروقت کارروائی، بیوہ خاتون کی ایک ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، 4 ملزمان گرفتار

پتوکی (پنجاب پوسٹ) پتوکی کے علاقے دیناناتھ میں تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کی ایک ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 15 پر اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر محمد اسلم بھٹی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 1.59.18 PM

ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضے کی کوشش کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ بیوہ خاتون نے فوری پولیس رسپانس اور اپنی زمین کو قبضے سے محفوظ بنانے پر قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی قصور پولیس کی ریڈ لائن ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 1.59.50 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے