اسلامپورہ میں پولیس ریڈ کے دوران اشتہاری ملزمہ کا اینٹوں سے حملہ، سب انسپکٹر طارق زخمی، ملزمہ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) اشتہاری ملزمہ کے ریڈنگ پارٹی پر حملہ کرنے کے نتیجے میں تھانیدار زخمی ہو گیا۔ایس ایچ او وویمن ریس کورس نے خواتین پولیس کے ہمراہ اسلامپورہ کے علاقہ میں ریڈ کیا۔اشتہاری ملزمہ مُبینہ شاھین کی جانب سے پولیس پارٹی کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

۱ 1

ضرر کے مقدمہ میں مطلوب ملزمہ نے پولیس ٹیم پر اینٹوں سے حملہ کر دیا۔اسلامپورہ پٹرولنگ گاڑی پر موجود سب انسپکٹر طارق حملے میں زخمی ہو گئے۔حملہ کے دوران سب انسپکٹر طارق کا چہرہ متاثر ہونے کے بائث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانیدار کی طبی امداد اور ڈاکٹری ملاحظہ کا عمل جاری ہے۔لیڈیز پولیس اہلکاروں نے اشتہاری ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزمہ کے خلاف کارِسرکار مزاحمت کا مقدمہ درج ہو گیا۔

پولیس فورس کا مورال بلند، قانون شکن عناصر پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ کی روشنی میں گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔

۲ 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے