لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں قانون کی حکمرانی ہے مسلح جتھوں کی نہیں، 12 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔سندر کے علاقے اسلام نگر میں مسلح افراد کی موجودگی پر سندر پولیس کا کریک ڈاؤن۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز
علاقے میں اسلحہ لے کر گھومنے والے 12 افراد گرفتار ہو گئے۔گرفتار ملزمان سے 14 رائفلیں و ریپیٹر اور 4 پسٹل برآمد ہوئیں۔ملزمان برآمد شدہ اسلحے کے لائسنس یا قانونی اجازت نامے پیش نہ کر سکے۔

ملزمان اسلحہ لے کر کہاں اور کس مقصد کے لیے جا رہے تھے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
شہر میں اسلحہ لے کر خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں۔لاہور کی سڑکوں پر مسلح ہو کر گھومنے والوں سے قانون سختی سے نمٹے گا۔اسلحے کی نمائش اور مسلح نقل و حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔











