ساہیوال (پنجاب پوسٹ) سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر
گرفتار دہشت گرد فضل منان ضلع مہمند ایجنسی کے پی کے کا رہائشی ہے۔دہشت گرد کا تعلق جماعت الاحرار تحریک طالبان پاکستان / فتنہ الخوارج سے بتایا گیا۔ملزم دیپالپور روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب بارودی مواد سمیت موجود تھا۔ملزم کے قبضہ سے دو کلو سے زائد بارودی مواد برامد ہوا۔

آئی ای ڈی میں الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریز اور دیگر سامان نصب تھا۔ملزم سے موبائل فون، میموری کارڈ، شناختی کارڈ اور 2050 روپے بھی برآمد ہوئے۔ملزم سے کالعدم تنظیم کا ممبر شپ کارڈ بھی ملا۔بی ڈی ایس نے موقع پر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔












