لاہور ہائیکورٹ نے دھنیا اور خشخاش میں ملاوٹ کیس میں ملزم کی انٹرا کورٹ اپیل ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ لگانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج ہونے کے خلاف دائر اپیل پر ناقابلِ سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم فیصل حمید کی اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری نصیر نے دلائل دیے۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتِ عالیہ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت مسترد کی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی نے 7 جولائی 2026 کو درخواست گزار کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا۔
وکیل کے مطابق پراسیسنگ یونٹ سے گرفتار ملازم کی درخواستِ ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق پراسیسنگ یونٹ میں دھنیا کو رنگ جبکہ خشخاش میں ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ تاہم ملزم کے وکیل کے مطابق رپورٹ میں دھنیا پر رنگ کرنے یا کیمیکل لگانے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
خشخاش کے بارے میں مؤقف تھا کہ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق اس میں مٹی کی ایک مخصوص شرح درج ہے، اور رپورٹ کے مطابق خشخاش میں مٹی کی شرح مقررہ قوانین کے مطابق پائی گئی۔

اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ملزم فیصل حمید کی درخواستِ ضمانت منظور کر کے اسے رہا کرنے کا حکم دے۔
بعد ازاں عدالت نے ناقابلِ سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے