لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزنگ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ ایم اے او کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 410 پتنگیں اور 4 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان میں آصف، نواز اور انس شامل ہیں، جو پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیور کرتے تھے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔











