جڑانوالہ، سکول کی دیوار تعمیر کیوں کروا رہی ہو؟ مقامی بدمعاش کی گرلز پرائمری سکول میں غنڈہ گردی، خواتین اساتذہ اور طالبات کو ہراساں، جان سے مارنے کی دھمکیاں

فیصل آباد( پنجاب پوسٹ ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 103 جی بی میں مقامی بدمعاش کی جانب سے خواتین اساتذہ اور طالبات کو ہراساں کرنے، گالم گلوچ اور دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ ہیڈ مسٹریس کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

سکول کی ہیڈ مسٹریس نے ایس ایچ او کو تحریری درخواست دے کر واقعے کی اطلاع دی اور فوری پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیڈ مسٹریس نے الزام عائد کیا کہ جب وہ سکول کی بوسیدہ دیوار تعمیر کروا رہی تھیں تو جواد بٹ نامی شخص نے انہیں دھمکیاں دی ہیں ۔جبکہ گالم گلوج بھی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 410 پتنگیں اور 4 چرخیاں برآمد

واقعے نے سکول میں زیرتعلیم بچیوں اور خواتین اساتذہ کی سکیورٹی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ایک تعلیمی ادارے میں بااثر افراد کی اس نوعیت کی مداخلت، خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنا اور سکول سربراہ کو قتل کی دھمکی دینا نہایت تشویشناک ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 1.50.33 PM

ہیڈ مسٹریس نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جواد بٹ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، انہیں اور سکول کے عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سکول کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پرھیں: خصوصی بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت: لاہور میں نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن میں جامع امپیکٹ فریم ورک کا اجراء، خصوصی کلاسز کا باقاعدہ آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ کیا پنجاب میں ہماری بچیاں اور انہیں تعلیم دینے والی خواتین اساتذہ اپنے سکولوں میں بھی محفوظ نہیں؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے