فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) حکومتی رکن اسمبلی طاہر پرویز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوےئے کہا کہ فیصل آباد میں آئے روز بوائلر کے حادثات میں مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔مزدوروں کے تحفظ کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔
اس پر حسن عسکری شیخ پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ نے کہا کہ بوائلر انسپکٹرز کے پاس مینڈیٹ ہے ہر رجسٹرڈ بوائلر کو چیک کرکے سرٹیفکیٹ دے۔بعض غیر رجسٹرڈ بوائلرز سے حادثات ہوجاتے ہیں۔
ہم ضروری اقدمات کرکے مکمل سامان لینے کا کہتے ہیں کہ وہ رجسٹرڈ بوائلرز لیں وگرنہ خلافورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے ہدایت کی کہ بوائلر پھٹنے سے مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لہذا طاہر پرویز کے ساتھ پارلیمانی سیکرٹری بیٹھ کر معاملہ حل کروائیں۔











