لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے ایک محکمے کے تحریری جبکہ دو محکموں کی اسامیوں کےحتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کی اسامیوں کے نتائج کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق
بورڈ آف ریونیو، پنجاب (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ) / پی ڈی ایم اے میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 4 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 81 امیدواروں کو ٹائپنگ اینڈ پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے عارضی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز، پنجاب، لاہور میں انجینئر لیب کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے اسی طرح پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر (کلائمیٹ چینج) (انوائرنمنٹ پالیسی سینٹر) کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ٹائپنگ اینڈ پروفیشنسی ٹیسٹ کے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کے نتائج پنجاب پبلک سروس کمیشن کیچ










