سلو اوور ریٹ کی سزا: پاکستان اور سری لنکا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس اور میچ فیس کا بھاری نقصان

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے دوران سست اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کو آئی سی سی کی جانب سے سخت سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ ان سزاؤں کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اور میچ فیس کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سیریز کے دوران سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ وقت کے مقابلے میں 15 اوورز کم کرائے، جس پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اس کے 15 پوائنٹس کاٹ لیے گئے۔ اس کٹوتی کے بعد سری لنکا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے شیڈولڈ ٹائم سے پانچ اوورز کم کرائے، جس پر اس کے پانچ پوائنٹس کاٹے گئے۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔مالی سزا کے طور پر سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کردہ جرمانہ قبول کر لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے میں باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے