خصوصی بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت: لاہور میں نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن میں جامع امپیکٹ فریم ورک کا اجراء، خصوصی کلاسز کا باقاعدہ آغاز

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خصوصی بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت لاہور میں قائم نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن میں جامع امپیکٹ فریم ورک کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سینٹر میں خصوصی بچوں کے لیے خصوصی تعلیم کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا۔تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید شعیب اقبال بخاری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی ایئرز میں خصوصی بچے اشاروں کی زبان سمیت مختلف تدریسی طریقوں کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان جدید اور متنوع طریقۂ تدریس کا مقصد ہر بچے کی انفرادی ضروریات کے مطابق اسے سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ خصوصی بچوں کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ جامع امپیکٹ فریم ورک کے اجراء کو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے