پنجاب اسمبلی اجلاس، مہنگی گندم ، رائس ملیں بند ، پیرا فورس غائب ، ممبران اسمبلی کسانوں کے حق میں بول پڑے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی خدمات کو سراہنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

علی حیدر گیلانی نے بھی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کیپ ٹائون میں ہونے والی کانفرنس میں پنجاب اسمبلی کی خدمات کو سراہا گیا، پنجاب اسمبلی کو پیپر لیس، سولر پر منتقل اور ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات کو کومن ویلتھ کی جانب سے تسلیم کیا گیا،

یہ بھی پڑھیں: حکومتی رکن اسمبلی طاہر پرویز کی حکومت پر تنقید ، پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ نے طاہر پرویز کے ساتھ مل کر معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی،

اپوزیشن رکن رانا شہباز نے پنجاب اسمبلی میں شوگر ملوں کی کرشنگ، گندم کی زائد قیمت اور مہنگی ایل پی جی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،پنجاب میں شوگر ملوں کی کرشنگ شروع نہیں ہو رہی ہے۔ کسان کی فصل تیار کھڑی ہے لیکن شوگر ملیں خرید نہیں رہیں،

رانا شہباز نے مزید کہا کہ گندم تین ہزار سے پینتس سو روپے میں لے کر حکومت ڈبل ریٹ پر دے رہی ہے، پیرا فورس کس لئے بنائی گئی ہے۔گیس سلنڈر سات ہزار روپے کا مل رہا ہے۔رائس مل کا موسم ہے بجلی نہیں آ رہی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے