بجلی کے مسائل پر صنعتکاروں کی شکایات وفاق کو بھیجی جائیں گی، پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملہ پر صنعتی افراد کی شکایات وفاق کو بھیج دی جائیں گی۔ انہوں نے اپوزیشن رکن حسن ملک کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بجلی کا معاملہ وفاق کے دائرہ اختیار میں ہے اور وفاقی حکومت پہلے ہی اس پر کام کر رہی ہے۔

حسن عسکری شیخ نے ایوان کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل صنعت کا ضلع خوشاب میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز آئی پی ڈبلیو ایم کا دفتر قائم ہے، جو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس جوہر آباد میں واقع ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا خوشاب میں صرف ایک دفتر ہے، جس کا نام ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفس ہے۔ یہ دفتر جوہر آباد میں اجمل ہسپتال کے قریب موجود ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے صنعت و فیکٹریوں کے لیے بلاسود قرضہ سکیم اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار سکیم شروع کر رکھی ہیں، تاکہ کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے سوال اٹھایا کہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، حکومت اس صورتحال میں کیا کر رہی ہے۔اپوزیشن رکن سردار محمد علی خان نے بھی ایوان میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور کسی کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے