مہنگائی اور زرعی پالیسیوں نے عوام و کسان کو پریشان کر دیا، جماعت اسلامی کا ملک گیر جلسوں کا اعلان

لاہور(پنجاب پوسٹ)ملک میں مہنگائی اور عوامی پریشانی میں اضافے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ آٹے جیسی بنیادی چیز انتہائی مہنگی ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق تین ہزار روپے فی من ملنے والی گندم پانچ ہزار آٹھ سو سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جبکہ صوبے اور مرکز کی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کا ریٹ 4500 روپے مقرر کیا ہے، مگر ہر سال کاشتکاری کی لاگت میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب ملک کا بڑا زرعی علاقہ ہے، لیکن اس کا زرعی رقبہ سال بہ سال کم ہو رہا ہے۔ زراعت کے شعبے سے ریلیف کی امید تھی، مگر صوبائی اور مرکزی حکومتوں نے اس شعبے کو تباہ کر دیا۔ ان کے بقول اس کا واحد علاج پالیسیوں کی تبدیلی ہے۔ گزشتہ دس سال میں کپاس کی کاشت پچاس سے ساٹھ فیصد کم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملز حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لوگوں کا کاروبار ہیں، جو خود ہی مطالبہ کرتے ہیں اور خود ہی منظوری دے دیتے ہیں۔ ان پالیسیوں کے نتیجے میں کاشتکار پریشان ہیں۔ کرشنگ جتنی کم ہوگی، گنے کا وزن کم ہوگا اور کسان کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ان کے مطابق حکومت نے فروری میں لیوی دگنی کر کے اپنے عزائم کی جھلک دکھائی، پیٹرول 458 روپے تک گیا اور بعد میں اسّی روپے کم کیا گیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر پیٹرولیم نے کہا تھا کہ قوم ایک ہزار روپے فی لیٹر پیٹرول خریدنے کے لیے بھی تیار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں تو اس کے اثرات بھی نظر آئے، جبکہ آئل ریفائنریاں 1100 فیصد سے زائد منافع کما رہی تھیں۔

22 نومبر: بلوچستان کے حالات، پیٹرول لیوی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ، جو بلوچستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔
29 نومبر: مینارِ پاکستان لاہور میں پنجاب کا بڑا پاور شو، جو پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ لائے گا۔
12 دسمبر: پشاور میں جلسہ۔
20 تاریخ: کراچی میں بڑا جلسہ۔
19 دسمبر: مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان فائنل میٹنگ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتی ہیں، مگر دراصل یہ سب پی ڈی ایم ہی ہیں۔ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی دباؤ نہیں، یہ محض خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے