حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا، لیاقت بلوچ

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے آخری دور کی تاریخ طے پا گئی ہے۔ لیاقت بلوچ کے مطابق مذاکرات کا حتمی دور 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات کا آخری دور وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ اس وقت حکومتی کورٹ میں ہے، یعنی اب حکومت کی جانب سے پیش رفت کا انتظار ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو اہمیت دیں گے۔ لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے احتجاج اور مذاکرات، دونوں راستے اختیار کیے جاتے رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے