بلدیاتی انتخابات میں تحفظات کے باوجود حصہ لیں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میدان چھوڑ کر بھاگ گئیں: لیاقت بلوچ

لاہور (پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے تحفظات کے باوجود حصہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے میدان سے بھاگ گئی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی عوام کے پاس جانے اور جمہوری عمل کا حصہ بننے سے گریز نہیں کرتی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ صوبوں اور انتظامی یونٹس میں اضافے کا مطالبہ نہ غیر جمہوری ہے اور نہ ہی غیر آئینی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع و عریض رقبے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر انتظامی اکائیوں میں اضافہ عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ضروری ہے۔

ریفرنڈم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کی تاریخ بہت بھیانک ہے اور ماضی میں کوئی بھی ریفرنڈم عزت و وقار حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریفرنڈم کسی آئینی رکاوٹ کو دور نہیں کرے گا، بلکہ اس کے نتیجے میں ایک بار پھر آئین ہی کا حلیہ بگاڑا جائے گا۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام خوب جانتے ہیں کہ یہ جعلی حکومتیں ہیں۔ ان کے بقول یہ حکومتیں فارم 47 کے ذریعے مسلط کی گئی ہیں اور انہیں عوام کا حقیقی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے