لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو، چیف جسٹس عالیہ نیلم صدارت کریں گی

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026 تک درج ہونے والے مقدمات کی ایف آئی آرز اور چالان جمع کرانے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ اسی عرصے کے دوران سزا یافتہ اور بری ہونے والے ملزمان کے اعدادوشمار بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

جیلوں میں قیدیوں کی تعداد، جیلوں کی صورتحال اور گنجائش سے زائد قیدیوں کے مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ شرکا کو پروبیشن اور پیرول پر رہا ہونے والے قیدیوں کے اعدادوشمار اور جیلوں میں رش کم کرنے کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

صوبے بھر میں لاپتا خواتین کے مقدمات اور ان کی تلاش کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیر تفتیش انکوائریوں، درج مقدمات اور عدالتوں میں جمع کرائے گئے چالان کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ اینٹی کرپشن مقدمات میں یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2026 تک عدالتوں میں پیش ہونے والے گواہوں کے اعدادوشمار بھی زیر غور آئیں گے۔

سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے 31 اکتوبر 2026 تک درج اور تفتیش کیے گئے مقدمات کی تازہ ترین رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔2017 تک کے زیر التوا پرانے مقدمات میں چالان جمع نہ ہونے کی وجوہات اور تفتیشی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پرانے مقدمات کی سال وار تفصیلات اور ان میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

حکومتی محکموں سے متعلق مقدمات کی معلومات متعلقہ محکموں کو ڈیجیٹل طریقے سے منتقل کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان، محکمہ داخلہ، پراسیکیوشن، پولیس، جیل خانہ جات، اینٹی کرپشن، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے