دنانیر مبین نے ماسکو فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے فلم ’میرا لیاری‘ میں بہترین اداکاری پر ماسکو میں منعقدہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔فلم ’میرا لیاری‘ میں دنانیر مبین کی اداکاری کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

dananeerr 1 1024x617 1

ماسکو میں منعقدہ اس رنگا رنگ تقریب میں دنانیر مبین کی بہترین اداکارہ کے طور پر کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری اور شوبز حلقوں کے لیے ایک بڑا اور اہم بین الاقوامی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

میرا لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات کو پیش کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے، کیونکہ اس میں خواتین کی طاقت، حوصلے، ثابت قدمی اور اپنے خواب پورے کرنے کے حق کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Dananeer mobeen 696x342 1

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دنانیر مبین نے کہا کہ خواتین کی کہانیاں بیان کیا جانا ضروری ہے، خصوصاً ایسی خواتین کی کہانیاں جو روایتی توقعات کو چیلنج کرتی ہیں، رکاوٹیں عبور کرتی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ان شعبوں میں جگہ بناتی ہیں جہاں انہیں آگے بڑھنے کی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے