اسٹیج ٹو سکرین ، اجوکا تھیٹر نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ،لوک تھیٹر کی نامور اداکارہ ’’بالی جٹی‘‘ پر فلم بنائی جائے گی ، کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( نورین فاطمہ ، زروا خان ) دہائیوں سے پنجاب کی گلیوں اور تھیٹر میں راج کرنے والے اجوکا تھیٹر نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے ۔

اجوکا پروڈکشنز نے پنجاب کی نامور لوک تھیٹر اداکارہ بالی جٹی کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی پنجابی فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کا نام ’’بالی جٹی‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں 1970ء کے پنجاب کی ثقافت، لوک موسیقی اور تھیٹر کے سنہری دور کی عکاسی کی جائے گی۔

فلم کی کہانی، اسکرپٹ اور ریسرچ اجوکا تھیٹر کے بانی شاہد ندیم نے تحریر کی ہے، جبکہ ہدایت کاری کی ذمہ داری بھی وہی انجام دیں گے۔ فلم میں پاکستان کے نامور اداکار شامل ہوں گے، جبکہ اس کی تیاری میں جدید تکنیکی سہولیات اور تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔فلم کی کہانی کم سن بالی جٹی کے گرد گھومتی ہے، جسے قدرت نے غیر معمولی گائیکی کی صلاحیت عطا کی، تاہم اسے خاندانی اور معاشرتی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مشکلات کے باوجود وہ تھیٹر کی دنیا میں قدم رکھتی ہے اور اپنی آواز اور فن کے ذریعے شناخت بناتی ہے۔

225523

کہانی میں بالی جٹی کی فنی زندگی، محبت، رشتوں میں دھوکے، معاشرتی دباؤ اور تھیٹر کی دنیا میں پیش آنے والے واقعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں اس کی خودکشی کی کوشش، ایک کبڈی چیمپئن بھولا کی جانب سے جان بچانے اور بعد ازاں اپنی تھیٹر کمپنی قائم کرکے کامیابی حاصل کرنے کے مراحل بھی دکھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فلم کے مطابق بالی جٹی کو تھیٹر کی دنیا میں مختلف سازشوں، مخالفتوں اور ذاتی زندگی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعد ازاں وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر عوامی تھیٹر میں نمایاں مقام حاصل کرتی ہے، تاہم ایک پراسرار آتشزدگی کے واقعے کے بعد لاپتہ ہو جاتی ہے۔کہانی کے آخری حصے میں کئی سال بعد بالی جٹی کا ایک اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں سراغ ملنے اور لوک ثقافت کے لیے اس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا منظر شامل ہے۔

مزید پڑھیں :جدید فلم سٹی کا افتتاح دسمبر میں ہوگا ،اردو فلموں پر 20 فیصد ، پنجابی فلموں پر 35 فیصد ریبیٹ دینے کی منظوری

فلم میں پنجابی لوک موسیقی اور لوک داستانوں کو بھی کہانی کا حصہ بنایا جائے گا۔اجوکا پروڈکشنز کے مطابق فلم کی شوٹنگ اکتوبر اور نومبر میں لاہور اور اس کے گردونواح میں کی جائے گی، جبکہ اسے مارچ تک نمائش کے لیے تیار کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

225512

فلم پہلے پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، جس کے بعد بین الاقوامی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نمائش کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اسی حوالے لاہور میں تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کے Logo،ٹیزر اور سونگ کی رونمائی کی گئی۔شائقین نے سن کر خوب داد دی اورمحفوظ ہوئے بنا نہ رہ سکے۔

مزید پڑھیں: فلم انڈسٹری کے بارے میں بہت تحقیق کی، میری والدہ کو انڈسٹری کے بارے میں کافی معلومات تھیں، مریم اورنگزیب

تقریب کے روح رواں اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم نے لوک فنکار عارف لوہار،ڈاکٹر فوزیہ سعید سابق ڈی جی PNCA کے LOGO کی رونمائی کی۔مشہور فوٹو گرافر،سٹائلسٹ،خاور ریاض،لوک فنکار عبا س جٹ،فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی،ڈائریکٹر پلاک اسلم شاہد بھی تقریب کا حصہ تھے۔

225527

یہ فلم پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی اور بعد ازاں بین الاقوامی اور OTT ریلیز کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔فلم کاسٹنگ پر کام جاری ہے اورفلم کی شوٹنگ کا آغاز بہت جلد کر دیا جائیگا۔

225524

بالی جٹی کون تھیں ؟

بالی جٹی کا اصل نام عنایت بی بی تھا۔ وہ 1937ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔ 1958ء میں انہوں نے پنجاب کے لوک تھیٹروں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان ڈراموں میں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہینوال، مرزا صاحباں، لیلی مجنوں، شیریں فرہاد، پیر مرادیا، ویر جودھ، سلطانہ ڈاکو، قتل تمیزن اور نور اسلام کے نام سرفہرست ہیں۔ ان ڈراموں میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی تھیں۔

ان کے گائے ہوئے کئی گانے پنجاب کے لوک گیت بن چکے ہیں۔

1967ء میں ریلیز ہونے والی ایک پنجابی فلم منگیتر میں انہوں نے منور ظریف کے ساتھ اداکاری کی تھی۔بالی جٹی کی آواز بہت گرج دار اور بلند تھی جو تھیٹر کی دنیا میں اس کی مقبولیت کا ایک بہت بڑا سبب تھا۔ تھیٹر کے ناظرین نے انہیں ببر شیرنی کا خطاب دیا تھا۔

بالی جٹی 8جون 1996ء کو اپنے خالق حقیقی جا ملیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے