لاہور (پنجاب پوسٹ) ایس ای سینٹرل سرکل ثنا محمد اور ایکسین علامہ اقبال ٹاون حافظ احمد بلال کی نگرانی میں کاروائی کی گئیکاروائی کے دوران فام ہاوس سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔
فارم ہاوس میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی،25 کے وی ٹرانسفارمر کے زریعے سویمنگ پول،12 کوارٹر، 27 جھگیوں ،ڈیرے اور گھر میں چوری کی بجلی چلائی جارہی تھی۔
لیسکو نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں، ٹرانسفارمر بھی موقع سے ریموو کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
میاں حمزہ اسحاق نے کہا کہ بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔










