لاہور(پنجاب پوسٹ)بھارت نے انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل چھین لیا ہے۔
ہفتہ کے روز عمان کے شہر العمارَت میں انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے338 رنز کا مشکل ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر پورا کر لیا۔ پاکستان ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔
پاکستان کی جانب سے 337 رنز کا بڑا مجموعہ
العمارَت میں ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر337 رنز بنائے اور بھارت کو فتح کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 111 گیندوں پر 107 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے 96.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔
عبدالقادر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے54 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 148.14 رہا۔
پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
حیام خان نے 23 گیندوں پر 21، احمد حسین نے 20 گیندوں پر 17، حمزہ ظہور نے 10 گیندوں پر 10، نقیب شفیق نے 9 گیندوں پر 11، محمد صیام نے 7 گیندوں پر 7، حنین عباس ڈار نے 4 گیندوں پر 2 رنز بنائے، جبکہ رضوان اللہ 3 گیندوں پر 4 اور علی رضا ایک گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی اننگز میں اضافی رنز کی تعداد 15 رہی، جن میں 1 بائی، 3 لیگ بائی، 2 نو بال اور 9 وائیڈ شامل تھے۔
بھارتی بولرز میں کاویہ پٹیل نمایاں
بھارت کی جانب سے کاویہ پٹیل سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 10 اوورز میں 68 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
چگورپتی وینکٹا نے 5 اوورز میں 40 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ارجن راجپوت نے 7 اوورز میں 43 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
دیگر بولرز میں موہت اولوا نے 8 اوورز میں 57، منال چوہان نے 3 اوورز میں 40، آریان ساوسانی نے 7 اوورز میں 36، یشبھردھن چوہان نے 6 اوورز میں 35 اور وی کے وینیتھ نے 4 اوورز میں 14 رنز دیے، تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
پاکستانی اننگز کی اہم پارٹنرشپس اور وکٹوں کا سلسلہ
پاکستان کی پہلی وکٹ 8.1 اوورز میں 62 رنز پر گری، جب حیام خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 26.6 اوورز میں 197 کے مجموعی اسکور پر عبدالقادر کی گری، جنہوں نے 80 رنز بنائے۔ تیسری وکٹ 36.3 اوورز میں 240 رنز پر عثمان خان کی صورت میں گری، جو 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔
چوتھی وکٹ 44.1 اوورز میں 299 رنز پر احمد حسین کی گری، جبکہ پانچویں وکٹ 44.6 اوورز میں 305 رنز پر کپتان فرحان یوسف کی صورت میں گری۔
اس کے بعد حنین عباس ڈار 311، حمزہ ظہور 317، نقیب شفیق 332 اور محمد صیام 336 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز بنائے۔
بھارتی اننگز اوپنرز کی اچھی کارکردگی
338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کو اوپنرز لکشیا رائچندانی اور آریاویر سہواگ نے اچھی بنیاد فراہم کی۔
آریاویر سہواگ نے 61 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے شامل تھے، جبکہ کپتان لکشیا رائچندانی نے 101 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔
دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم 17.4 اوورز میں آریاویر سہواگ کی وکٹ گرنے کے بعد بھارتی ٹیم کو یکے بعد دیگرے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وی کے وینیتھ نے 21 گیندوں پر 24 رنز بنائے، ارجن راجپوت 18 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ یشبھردھن چوہان نے 5 گیندوں پر 9 رنز اسکور کیے۔
کپتان لکشیا رائچندانی 80 رنز بنانے کے بعد 36.2 اوورز میں 217 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے اگلے ہی اوور میں وکٹ کیپر انوے ڈریوڈ بھی رن آؤٹ ہو گئے، جنہوں نے 12 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور 3 چوکے لگائے۔
منال چوہان 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ آریان ساوسانی 14 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کاویہ پٹیل 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جبکہ موہت اولوا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ چگورپتی وینکٹا ابھی بیٹنگ کے لیے باقی ہیں۔
پاکستان کے بولرز کی عمدہ کارکردگی، رضوان اللہ کی 3 وکٹیں
پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
علی رضا نے 8.4 اوورز میں 48 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، محمد صیام نے 8 اوورز میں 43 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جبکہ نقیب شفیق نے 9 اوورز میں 52 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
حنین عباس ڈار نے 5 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ احمد حسین نے 4 اوورز میں 29 رنز دیے، تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
بھارتی وکٹیں گرنے کا سلسلہ
بھارت کی پہلی وکٹ 17.4 اوورز میں 95 رنز پر آریاویر سہواگ کی صورت میں گری۔
دوسری وکٹ 26.3 اوورز میں 146 رنز پر وی کے وینیتھ کی گری، جبکہ تیسری وکٹ 30.6 اوورز میں 172 رنز پر ارجن راجپوت کی صورت میں گری۔
چوتھی وکٹ 32.4 اوورز میں 186 رنز پر یشبھردھن چوہان کی گری۔ پانچویں وکٹ 36.2 اوورز میں 217 رنز پر کپتان لکشیا رائچندانی کی گری، جبکہ چھٹی وکٹ اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر 217 کے مجموعی اسکور پر انوے ڈریوڈ کے رن آؤٹ ہونے سے گری۔
ساتویں وکٹ 40.6 اوورز میں 251 رنز پر آریان ساوسانی کی گری، جبکہ آٹھویں وکٹ 41.3 اوورز میں 252 رنز پر کاویہ پٹیل کی صورت میں گری۔










